رانا تنویر حسین

ملک کو درپیش مسائل کا واحد حل عمران نیازی سے نجات ہے۔ رانا تنویر حسین

شیخوپورہ (پاک صحافت) رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ ملک کو درپیش مہنگائی اور بے روزگاری سمیت دیگر مسائل کا واحد حل سلیکٹڈ عمران نیازی سے نجات میں ہے۔ اس کے ہوتے ہوئے مزید مسائل پیدا ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ نااہل نالائق حکمرانوں نے آزاد خود مختار مملکت خداداد پاکستان کے 22 کروڑ عوام کو آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر مسلسل پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرکے زندہ درگور کردیا ہے۔

رہنما ن لیگ رانا تنویر حسین کا مزید کہنا ہے کہ جس وزیراعظم کے ارد گرد ملک کے بڑے مافیاز بیٹھے ہوں وہ کس طرح غریب عوام کو ریلیف دے گا قوم آج اس شخص کو ڈھونڈ رہی ہے جو کنٹینر پر چڑھ کر 126 دن کہتا رہا کہ وہ کبھی آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائے گا ڈالر، پٹرول سمیت بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک پر مسلط کئے گئے نااہل و نالائق حکمرانوں کے جانے کا وقت آگیا ہے حکومت کی غریب مکا پالیسیوں کے خلاف پوری قوم سراپا احتجاج ہے عوام پر پٹرول اور بجلی بم گرانے والوں کا جانا ٹھہر چکاہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے