پولیس

اسلام آباد کے داخلی و خارجی راستوں پر سیکیورٹی الرٹ

اسلام آباد (پاک صحافت) پولیس نے اسلام آباد کے داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی الرٹ کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شہر کے داخلی و خارجی 10 راستوں پر باڈی کیمروں کے ساتھ پولیس اہلکار تعینات ہوں گے، باڈی کیمروں سے امن عامہ کی صورت حال کے دوران ریکارڈنگ کی جائے گی۔ جبکہ پولیس اہلکار بھی راستوں کی نگرانی کریں گے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کا مزید کہنا ہے کہ باڈی کیمروں کی ریکارڈنگ سے غیرقانونی کارروائیوں میں ملوث عناصر کی نشاندہی ہوگی، امن عامہ کی صورت حال کے دوران باڈی کیمروں کا استعمال اسلام آباد میں پہلی بار ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس پولیس، ایف سی اور رینجرز کے جوان داخلی و خارجی راستوں پر ڈیوٹی دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے