بلاول بھٹو

لانگ مارچ عمران خان کی آخری مایوس کن کوشش ہے۔ وزیر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ عمران خان کی آخری مایوس کن کوشش ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی وزیراعظم کا اختیار ہے، وزیراعظم جو بھی آرمی چیف تعینات کریں گے ہم ساتھ ہوں گے۔ لانگ مارچ کا کوئی جمہوری مقصد نہیں، خان صاحب نے اپنی تمام سیاست غیر جمہوری قوتوں کے کندھوں پر سوار ہوکر کی ہے، اب خان صاحب اور تمام قوتوں کو پیغام دیتا ہوں کہ یہ کھیل کھیلنا بند کریں۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ ہماری کوشش تھی کہ خان صاحب کو جمہوری طریقے سے نکالا جائے، عمران خان نے عدم اعتماد سے بچنے کیلئے تاحیات توسیع کی پیشکش کی، جنرل باجوہ نے پاکستان کیلئے تاحیات توسیع کی پیشکش مسترد کی۔ عمران خان کی سیاست اس سے جڑی ہوئی ہے کہ فیصلہ متنازع ہو، عمران خان آئین پر عمل کرنے کو متنازع کرنا چاہتے ہیں، عمران خان آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے معاہدے کو ناکام کرنا چاہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے وزیراعظم بننے سے پاکستان کو نقصان ہوا ہے، پاکستان کی معیشت اور عوام کو نقصان ہوا، گزشتہ دور حکومت کی وجہ سے پاکستان کی خارجہ پالیسی کو نقصان ہوا۔ پی ٹی آئی دور میں ملک کی معیشت کو اتنا نقصان پہنچایا گیا کہ ہم ڈیفالٹ کے خطرے میں ہیں، عمران خان نے 25 مئی کو اسلام آباد آکر آئی ایم ایف سے مذاکرات سبوتاژ کرنے کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

ہمیں رمضان میں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمیں رمضان میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے