مریم اورنگزیب

26 نومبر عمران خان کے جھوٹے آزادی مارچ کے فلاپ ہونے کی تاریخ ہے۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ 26 نومبر عمران خان کے جھوٹے آزادی مارچ 2014 کے دھرنے کی طرح فلاپ سین ہونے کی تاریخ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان 26 نومبر کو پنڈی، اسلام آباد نہیں بلکہ یو اے ای اور لندن کی عدالت کے ٹکٹ کٹوائیں، عمران خان آپ کی سیاست، سازش اور تماشہ ختم۔ 26 نومبر کی تاریخ تماشہ ختم ہونے کی تاریخ ہے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان نے یو اے ای اور برطانیہ میں مقدمہ دائر کرنے کی تاریخ نہیں بتائی۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹی آزادی کے جھوٹ نے بے گناہوں کی جان لی، بچوں کو یتیم کردیا، صحافی شہید ہوئے، قومی مفادات سے کھیل کھیلا، خارجہ پالیسی تباہ کی، کس کے لیے اور کیوں یہ تماشہ کیا؟ عمران خان it is over for you۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے