موبائل

اسلام آباد میں 9 اور 11 محرم کو موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) محرم الحرام میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 9 اور 11 محرم الحرام کو موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ نے موبائل فون سروس کی بندش کے لیے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو باضابطہ خط لکھ دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق 9 محرم کو سیکٹر جی 6، جی 7 میں دن 1 سے رات 10 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی جبکہ آئی 10 اور ملحقہ سیکٹرز میں شام 6 سے صبح 6 بجے تک موبائل فون سروس بند رہے گی۔

وزارت داخلہ کے مطابق 11 محرم کو شاہ اللہ دتہ میں دن 2 سے شام 7 بجے تک موبائل فون سروس معطل رہے گی جبکہ بری امام نور پور شاہ میں دن 12 سے رات 7 بجے تک موبائل فون سروس بند ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے