فلسطین اور روس کے مابین کورونا وائرس ویکسین کے حوالے سے اہم معاہدہ ہوگیا

فلسطین اور روس کے مابین کورونا وائرس ویکسین کے حوالے سے اہم معاہدہ ہوگیا

فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ روس کے ساتھ کورونا ویکسین کے حوالے سے معاہدہ طے پایا ہے، عنقریب روس سے ویکسین کی 4 ملین خوراکیں پہنچیں گی۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق وزارت صحت کے ڈائریکٹر جنرل میڈیسن آپریشنز اسامہ النجار نے بتایا کہ روس سے عن قریب کورونا ویکسین کی 4 ملین خوراکیں جلد رام اللہ پہنچ جائیں گی۔

اسامہ النجار کا کہنا تھا کہ روس سے کورونا ویکسین کی خوراکیں رواں سال کے اختتام پر فلسطینی حکام تک پہنچ جائیں جس کے بعد انہیں شہریوں کو لگانے کا عمل شروع کیا جائے گا۔

اسامہ النجار کا کہنا تھا کہ فلسطینی وزیر صحت می کیلہ عالمی ادارہ صحت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، اس کے علاوہ کورونا کے حوالے سے ہم عالمی برادری، کمپنیوں اور عالمی اداروں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

وائس آف فلسطین ریڈیو سے بات کرتے ہوئے انہوں‌ نے کہا کہ طبی عملہ کرونا ویکسین شہریوں کو دینے کے لیے تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں

نیا سروے: ٹرمپ 6 اہم ریاستوں میں ہیرس سے آگے

پاک صحافت ایک نیا سروے، جس کے نتائج آج  شائع ہوئے ہیں، ظاہر کرتا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے