خواجہ سعد رفیق

ہم نے خضر حیات ٹوانہ سے لے کر قمر جاوید باجوہ تک سب کی جیلیں بھگتی۔ خواجہ سعد رفیق

لاہور (پاک صحافت) خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ہم نے گزشتہ 80 برس میں خضر حیات ٹوانہ سے لے کر قمر جاوید باجوہ تک سب کی جیلیں بھگتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بیان کا جواب دے دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر بیان میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں نہ ہی چھیڑیں تو بہتر ہے۔

خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا ہے کہ آپ نے سوال اٹھایا ہے تو جواب بھی سن لیں۔ میرے خاندان یا میں نے کبھی منہ نہیں چھپایا اور نہ ہی انگریز، ایوب خان اور یحیٰی خان کی کاسہ لیسی کی۔ ہم نے گزشتہ 80 برس میں خضر حیات ٹوانہ سے لے کر قمر جاوید باجوہ تک سب کی جیلیں بھگتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرے والد نے بھٹو مرحوم کی سول آمریت میں جان دی۔ ضیاء آمریت میں مجھے 3 بار جیل جانا پڑا۔ مشرف آمریت سے لڑے، جیلیں کاٹیں اور جسمانی تشدد سہا۔ عمران خان، قمر باجوہ اور ثاقب نثار کا نقاب پوش مارشل لاء بھی بھگتایا۔ بطور وزیر اپنے کام پر ضمیر مطمئن ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے