مریم اورنگزیب

سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم کی عدم شرکت پر مریم اورنگزیب بھی بول پڑیں

اسلام آباد (پاک صحافت) گزشتہ روز منعقد ہونے والے پارلیمان کی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم کی عدم شرکت پر فواد چوہدری نے الزام لگایا ہے کہ شہباز شریف نے وزیراعظم کو شرکت سے منع کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فواد چوہدری کا کام پروپیگنڈا کرنا ہے۔ سلامتی کمیٹی کا اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی نے بلایا تھا تو شہباز شریف وزیراعظم کو منع کیسے کرسکتے ہیں۔ شہباز شریف نے کسی کو بھی کوئی پیغام نہیں بھیجا ہے۔

ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ کیا عمران صاحب کورونا کی نیشنل پارلیمانی میٹنگ سے شہباز شریف کے کہنے پر چلے گئے تھے، قومی اہمیت اور سلامتی کے دیگر معاملات پر عمران صاحب کیا شہباز شریف کے کہنے پر نہیں آئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے