وزیراعظم شہباز شریف ابراہیم رئیسی

پاکستان کا ایران کیساتھ دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کا عزم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے ایران کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے عید کی مبارکباد کا تبادلہ کیا اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان جغرافیائی قربت، مشترکہ تاریخ اور باہمی افہام و تفہیم کے حوالے سے تاریخی تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے آپس کے روابط سمیت باہمی تعاون کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے اپنی حکومت کے مضبوط عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے عوام سے عوام کے تبادلوں کو مزید بڑھانے کی اہمیت پر بھی زور دیا ہے۔ اور بلوچستان میں جنگلات میں لگی آگ بجھانے میں مدد کے لیے بروقت مدد اور IL-76 طیارے پاکستان کو دینے پر ایرانی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر صدر رئیسی نے وزیراعظم کو جلد از جلد ایران کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے