مراد علی شاہ

کشمیریوں کو یقین دلاتا ہوں کہ پاکستان کے عوام آپ کے ساتھ ہیں، وزیر اعلی سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیر اعلی سندھ زید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہمیں متحد رہنا چاہیے، کشمیریوں کو یقین دلاتا ہوں کہ پاکستان کے عوام آپ کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے یہ بات مزار قائد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

تفصیلات کے مطابق مزارِ قائد پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ شدید معاشی بحران کے ساتھ ملک کو دہشت گردی کی نئی لہر کا بھی سامنا ہے، ہم متحد ہو کر اس بحران سے ملک کو نکالیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کا مقابلہ کرتے آئے ہیں، جس کے لیے متحدہ ہونا بہت ضروری ہے۔

واضح رہے کہ مراد علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ مسیحی برادری کو بھی کرسمس کی مبارک باد پیش کرتا ہوں، سندھ حکومت وفاق کے ساتھ مل کر سیلاب زدگان کی بحالی کا کام کر رہی ہے، اس مون سون میں ہم نے شدید سیلاب دیکھا ہے۔ اس موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاکستان کے موجودہ حالات قائد کے رہنما اصولوں کو اپنانے کا تقاضہ کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے