شاہد خاقان

ملک میں شفاف الیکشن کے سوا کوئی چارہ نہیں، شاہد خاقان عباسی

کوہستان (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ  2018 کا الیکشن چوری کیا گیا ، ان کاکہنا ہے کہ  ملک میں شفاف الیکشن کے سوا کوئی چارہ نہیں۔

تفصیلات کے مطابق کوہستان کے علاقے داسو میں پاکستان مسلم لیگی (ن) کے جلسے سے خطاب میں شاہد خاقان عباسی نے پی ٹی آئی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے نااہل ترین حکومت قرار دے دیا۔ شاہد خاقان کا کہنا تھا کہ  ملک میں ساڑھے 3 سال میں کوئی تبدیلی نظر نہیں آئی۔

واضح رہے کہ جلسے سے خطاب کے دوران سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے یہ بھی کہاکہ نواز شریف کی حکومت جس سازش کے تحت توڑی گئی آج سارا ملک باخبر ہوچکا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کے ساتھ مسلم لیگ ن نے ہی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پی آئی اے

پاکستان سے یو اے ای کیلئے فلائٹ آپریشن آج سے بحال

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان سے متحدہ عرب امارات کے لیے فلائٹ آپریشن آج سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے