خیبرپختونخوامیں بارشوں سے حادثات میں 4 افراد جاں بحق، 1 زخمی

پشاور (پاک صحافت) خیبر پختون خوا میں تیز بارشوں سے پیش آئے حادثات و واقعات میں 4 افراد جاں بحق اور 1 شخص زخمی ہو گیا۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے میں سیلاب اور بارشوں سے 7 گھر تباہ ہوئے جبکہ 67 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ  لوئر چترال میں سیلاب سے 39 اور اپر چترال میں 19 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔ترجمان محکمۂ ریلیف کا کہنا ہے کہ اپر چترال کے متاثرہ خاندانوں کو امدادی سامان فراہم کر دیا گیا ہے جبکہ لوئر چترال کے حساس علاقوں کی آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لوئر دیر روڈ کو ٹریفک کے لیے کلیئر کر دیا گیا ہے۔ محکمۂ موسمیات نے پشاور سمیت خیبر پختون خوا کے بیشتر اضلاع میں مزید بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق پشاور میں درجۂ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے