اختر ڈار

تحریک انصاف کے لوگوں نے کہا اپنی پارٹی ہمیں بیچ دیں۔ چئیرمین پی ٹی آئی نظریاتی

لاہور (پاک صحافت) چیئرمین پی ٹی آئی نظریاتی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے لوگوں نے کہا اپنی پارٹی ہمیں بیچ دیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نظریاتی گروپ کے چئیرمین اختر اقبال ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن سے قبل تحریک انصاف کے لوگ میرے پاس آئے اور بلے باز کا نشان مانگا، اس مرتبہ ان لوگوں نے کہا کہ ہم بحیثیت فاتح پارٹی آپ کو جوائن کرنا چاہتے ہیں۔

اختر ڈار کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے مجھے کہا ہم آپ کو جوائن کرتے ہیں آپ دبئی چلے جائیں، ان لوگوں نے مجھے کہا کہ آپ یہ پارٹی مجھے بیچ دیں۔ یہ لوگ ٹکٹیں بیچتے رہے اور ووٹ خریدتے رہے یہ کیسے شفافیت لائیں گے، یہ لوگ علی امین گنڈا پور، میاں اسلم اقبال اور پرویز الہی کو آگے لائے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے دوستوں نے کہا آپ اس پارٹی کے چیرمین بن جائیں، میں اپنی شفافیت کی لائین پر کھڑا ہوں، بانی پی ٹی آئی نے شفافیت کا جنازہ نکال دیا، یہ وزیراعظم کی کرسی کیلئے زرداری اور فضل الرحمان سے بات کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے