ترجمان دفتر خارجہ

اسرائیل کی جانب سے پاکستان مخالف بیان، دفتر خارجہ کا سخت ردعمل

اسلام آباد (پاک صحافت) دفتر خارجہ نے اسرائیل کی جانب سے پاکستان مخالف بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینیوں پرظلم ڈھانے والے اسرائیل کی انسانی حقوق پر پاکستان کو نصیحت کی ضرورت نہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق فلسطینیوں پر اسرائیلی ظلم و ستم کی طویل تاریخ کو دیکھتے ہوئے اسرائیل پاکستان کو انسانی حقوق پر نصیحت نہیں کرسکتا۔

تٖفصیلات کے مطابق جنیوا میں اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق کے 53 ویں اجلاس میں پاکستان میں انسانی حقوق کے حوالے سے رپورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے اسرائیلی نمائندے نے پاکستان پر تنقیدکی اور اجلاس کے دوران پاکستان سے جبری گمشدگیوں، تشدد،  پر امن احتجاج پر کریک ڈاؤن اور  مذہبی اقلیتوں پر تشدد کو روکنے کے لیے کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے اسرائیل کے بیان کو پاکستان کی اندرونی سیاست میں مداخلت قرار دے کر مسترد کردیا۔

واضح رہے کہ ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیلی بیانیےکا سیاسی محرک اقوام متحدہ کے سیشن کے مثبت لہجے اور ریاستوں کی ایک بڑی اکثریت کے بیانات سے متصادم تھا۔ اس حوالے سے مزید ردعمل دیتے ہوئے وزیر اعظم کے معاون خصوصی علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ ہمارے داخلی مسائل پر اسرائیل کو بات کرنے کا کوئی حق نہیں، پہلی بار ہوا ہےکہ اسرائیل کا نمائندہ پاکستان کو نصیحت کر رہاہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے