علامہ طاہر اشرفی

پاکستان کے اندرونی معاملات میں اسرائیل کو بات کرنے کا کوئی حق نہیں، طاہر اشرفی

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں اسرائیل کو بات کرنے کا کوئی حق نہیں۔طاہر اشرفی نے کہا کہ انسانی حقوق کا نام لے کر پاکستان کو بدنام کیا گیا، اسرائیلی نمائندے کے بیان پر وزارتِ خارجہ کا مؤقف آچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق طاہر اشرفی نے جاری بیان میں کہا کہ  ہمارے داخلی مسائل پر اسرائیل کو بات کرنے کا کوئی حق نہیں، پہلی بار ہے کہ اسرائیل کا نمائندہ پاکستان کو نصیحت کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم مظلوم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہیں، اسرائیل پہلے اپنی اصلاح کرے اور فلسطینیوں پر مظالم بند کرے پھر کسی کو نصیحت کرے۔

واضح رہے کہ اہر اشرفی نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ اسرائیل نے ہمیں نصیحت کی ہے، کیا وجہ ہے کہ اسرائیل ہمیں نصیحت کر رہا ہے،جن لوگوں کے لیے اسرائیلی نمائندے نے اقوام متحدہ میں بات کی ہے، قوم سوچے کہ وہ کون ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں کسی مداخلت کو برداشت نہیں کیا جاسکتا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے