مولانا فضل الرحمن

اسرائیل کو تسلیم کرنے کی اجازت نہیں دینگے۔ مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں حرمت مسجد اقصی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطین پر قابض ہے، غزہ پر اسرائیلی مظالم کی مذمت کرتے ہیں، ہم نے اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کیا، بانیان پاکستان نے اسرائیل کو ناجائز بچہ قرار دیا۔ ہم نے پاکستان کی سرزمین پر اسرائیل کے ایجنڈے کو شکست دی ہے، ہم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، امریکا تم نے جاپان پر ایٹم بم برسایا، تم کیسے انصاف کی بات کر سکتے ہو، اب دنیا میں فلسطین کی آزادی کی بات ہو رہی ہے۔

مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ بیت المقدس ہمارا ہے، ہم نے بیت المقدس کو آزاد کرانا ہے، جمہوریت کے علمبردار فلسطین میں انسانیت کا احترام نہیں کر رہے، عالمی ادارے فلسطینیوں کے حقوق کا احترام کریں، اسلامی دنیا فلسطین کی مالی مدد کرے۔

انہوں نے کہا کہ اگر حکمران، اسلامی ممالک اسرائیل کو تسلیم کریں گے تو عوام ان کے خلاف بغاوت کریں گے، اس کانفرنس کو تسلسل دینے کے لیے ایک اور اجلاس بلایا جائے، 8 دسمبر پورے ملک یوم اقصی کے طور پر منایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

عبدالقادر پٹیل

پی ٹی آئی والے جیل پر حملہ کر کے عمران خان کو چھڑانے کی تیاری کررہے۔ عبدالقادر پٹیل

اسلام آباد (پاک صحافت) عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی والے جیل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے