مصدق ملک

اعظم سواتی کیساتھ پیش آنے والا واقعہ افسوسناک ہے۔ مصدق ملک

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر مملکت مصدق ملک کا کہنا ہے کہ اعظم سواتی کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ افسوسناک ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مملکت مصدق ملک نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اعظم سواتی کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ افسوسناک ہے۔ ایسا ہی سلوک ہمارے دوست اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر کے ساتھ بھی کیا گیا تھا۔ سابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو بھی وڈیو کے ذریعے بلیک میل کیا گیا تھا۔

مصدق ملک کا مزید کہنا تھا کہ سابقہ حکومت نے جاوید اقبال کو بلیک میل کر کے اپنے نیب کیس ختم کرائے۔ اعظم سواتی کا انٹرویو ہے، جس میں انہوں نے مریم نواز کے بارے میں جو الفاظ استعمال کیے، وہ یاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نہ چادر کا تقدس، نہ چار دیواری کا تحفظ، اس طرح کا ماحول قابل قبول نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پی آئی اے

پاکستان سے یو اے ای کیلئے فلائٹ آپریشن آج سے بحال

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان سے متحدہ عرب امارات کے لیے فلائٹ آپریشن آج سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے