ملک احمد خان

نوازشریف جب بھی حکومت میں آئے، معیشت کا پہیہ چلا ہے، ملک احمد خان

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان نے  نے بانی مسلم لیگ ن، سابق وزیرِ اعظم سے متعلق کہا ہے کہ نوازشریف جب بھی حکومت میں آئے، معیشت کا پہیہ چلا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے رہنما ملک احمد خان نے نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں شرکت کی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگوں کی اُمیدوں کا مرکز نواز شریف ہیں۔

واضح رہے کہ ملک احمد خان نے مزید کہا کہ  عام انتخابات سے متعلق کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ فری اینڈ فیئر الیکشنز ہوں، ہم نہیں چاہتے کہ ماضی میں جس طرح سے کیا گیا وہ دوبارہ ہو۔ یاد رہے کہ میاں محمد نواز شریف کی جانب سے آئندہ ماہ 21 اکتوبر کو لندن سے وطن واپس آنے کا اعلان سامنے آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے