جنرل عاصم منیر

اسرائیلی فوج کے مظالم انسانیت اور شہری اقدار کی خلاف ورزی کے عکاس ہیں۔ آرمی چیف

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کے مظالم انسانیت اور شہری اقدار کی خلاف ورزی کے عکاس ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے فلسطین کے سفیر احمد جواد نے ملاقات کی ہے۔ آرمی چیف نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے باعث فلسطینیوں کے جانی نقصان پر اظہار تعزیت کیا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اسرائیلی فوج کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانے، اسکولز، یونیورسٹیز، امدادی کارکنوں اور ہسپتالوں پر حملوں پر تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ غزہ سے فلسطینیوں کا جبری انخلاء انسانیت کے خلاف جرائم کا عکاس ہے، عالمی برادری اسرائیلی فوج کو جاری مظالم کی حوصلہ افزائی سے باز رکھنے کے لیے متحرک ہو۔

آرمی چیف کہنا تھا کہ اسرائیل کی خود غرضی اور تنگ نظریے کے تحت جبر ہو رہا ہے۔ اسرائیلی فوج کے مظالم انسانیت اور شہری اقدار کی خلاف ورزی کے عکاس ہیں۔

انہوں نے 1967 سے قبل سے سرحدی بنیاد پر قائم فلسطینی ریاست کی حمایت کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں

جنرل عاصم منیر

آرمی چیف سے باکسر عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپئن شاہ زیب کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے باکسر عامر خان اور شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے