کیپٹن صفدر

اب لائن وہاں لگے گی جہاں نوازشریف کھڑے ہوں گے۔ کیپٹن صفدر

اسلام آباد (پاک صحافت) کیپٹن صفدر کا کہنا ہے کہ اب لائن وہاں لگے گی جہاں نواز شریف کھڑے ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن صفدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف کے ساتھی بجھے ہوئے دیے پر وفا کرتے ہیں، دیا جلتا ہے تو پھر تو پتنگے بھی آجاتے ہیں اور لفنگے بھی آجاتے ہیں۔ جس نے اس ریاست کے ساتھ زیادتی کی خدا نے اسے پکڑ لیا، اب لائن وہاں لگے گی جہاں نواز شریف کھڑے ہوں گے۔

کیپٹن صفدر کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سے ہمارا میثاق جمہوریت ہے، جب ہم ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی کرتے ہیں تو فائدہ نہیں ہوتا۔ نواز شریف جیل میں تھے آپ ان کی پارٹی نہیں توڑ سکے۔ اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ آپ سے مراد فیض حمید اینڈ کمپنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف جیل میں بیٹھ کر الیکشن جیت گئے تھے، رات کو فیض حمید اینڈ کمپنی نے گڑ بڑ کی اور جیتی ہوئی پارٹی کو پابند سلاسل کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان میں لوگ کھلے دل سے بات سنتے ہیں، راحیلہ درانی

لاہور (پاک صحافت) بلوچستان اسمبلی کی سابق اسپیکر راحیلہ درانی نے کہا ہے کہ بلوچستان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے