روہت شرما

سیمی فائنل میں عبرتناک شکست کے بعد روہت شرما رو پڑے

(پاک صحافت) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں بدترین شکست کے بعد بھارتی کپتان روہت شرما رو پڑے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے دوسرے فائنل میچ میں بھارت کو انگلینڈ کے ہاتھوں عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ سیمی فائنل کا میچ ہارنے پر بھارتی کپتان روہت شرما کافی غمزدہ دکھائی دیئے اور آنکھیں نم ہونے کے لمحات کو کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

گزشتہ روز ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے بھارت کی جانب سے دیا گیا 170 رنز کا ہدف بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا تھا۔ سیمی فائنل میں شکست کے بعد بھارتی شائقین کی جانب سے اپنی ٹیم اور بی سی سی آئی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنائے جانے کا سلسلہ جاری ہے اور سوشل میڈیا پر میمز کا بھی طوفان دیکھنے میں آرہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عمران عباس

عمران عباس کا حاسدین سے پریشان مداحوں کو دلچسپ مشورہ

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس نے حاسدین سے پریشان لوگوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے