اسد قیصر

اسد قیصر اڈیالہ جیل منتقل

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اسد قیصر کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔ خیال رہے کہ اسلام آباد کی مقامی عدالت نے اسد قیصر کو وفاقی پولیس کے حوالے کرتے ہوئے جوڈیشل لاک اپ میں رکھنے کا حکم دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق آج اسلام آباد پولیس نے قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر اسد قیصر کو مقامی عدالت میں پیش کیا تھا۔اس موقع پر تفتیشی افسر نے کہا کہ جب تک خیبر پختون خوا پولیس نہیں آتی، انہیں جوڈیشل کر دیا جائے۔

واضح رہے کہ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ اسد قیصر کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجا جائے۔ جس پر عدالت نے اسد قیصر کو وفاقی پولیس کے حوالے کرتے ہوئے جوڈیشل لاک اپ میں رکھنے کا حکم دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے