شیری رحمان

غزہ کا قتل گاہ بننا عالمی برادری کے ضمیر پر سوال ہے، شیری رحمٰن

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق وفاقی وزیر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ غزہ کا قتل گاہ بننا عالمی برادری کے ضمیر پر سوال ہے۔ انہوں نے ایک بیان کے ذریعے غزہ میں النصر چلڈرن اسپتال اور اسامہ بن زید اسکول پر اسرائیل کے حملوں کی مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ اسپتالوں اور اسکولوں کو نشانہ بنانا انسانیت کی توہین اور انسانی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہے، بچوں اور عورتوں سمیت معصوم جانوں کا ضیاع ایک المیہ ہے جس کا کوئی بھی جواز نہیں۔ پیپلز پارٹی کی رہنما کا کہنا ہے کہ غزہ میں شہداء کی تعداد 9 ہزار 366 ہو چکی ہے جن میں 3 ہزار 826 بچے شامل ہیں، غزہ کی صورتِ حال سے عالمی برادری کے ضمیر پر سوال اٹھتے ہیں۔

واضح رہے کہ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ غزہ قتل گاہ بن چکا ہے، اس طرح کی بربریت پر عالمی دنیا کی مجرمانہ خاموشی ناقابل قبول ہے، غزہ میں اسرائیلی دہشت گردی اور بربریت کے خاتمے کے لیے فوری کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے