چھائیوں کا علاج

چہرے پر ظاہر ہونے والے سرخ دھبوں (چھائیوں) کا آسان علاج

کراچی (پاک صحافت) عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ چہرے پر سرخ نشانات بھی ظاہر ہونا شروع ہو جاتے ہیں، ماہرین صحت کے مطابق یہ سرخ نشانات  عام طور پر وائرل انفیکشن کی علامت ہوتے ہیں، خیال رہے کہ اسے سادہ زبان میں چھائیاں بھی کہا جاتا ہے۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ جلد کی اس حالت کا زیادہ تر امکان غیر میعاری کاسمیٹکس یا مرہم کے استعمال سے ہوتا ہے جو ہماری جلد کے موافق نہیں ہوتا ہے، جس کا رد عمل الرجی، جلد کی سوزش جلد کی جلن اور جلد کی روغن عوارض کی شکل میں ظاہر ہو سکتا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق چہرے پر سرخ نشانات (چھائیاں) کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں، جن میں سے غذا کا غیر صحیح استعمال، بے احتیاطی اور ہارمونز کی کمی اور تیز دھوپ سے نہ بچنا بھی اس مرض کی وجوہات میں سے ہیں۔ ماہرین صحت کے مطابق مہنگی غذائیں کھانے کی ضرورت نہیں سادہ سبزی کھائیں، کھانے کے ساتھ پیاز کا سلاد شوق سے کھائیں۔

واضح رہے کہ جلد کی صحت یابی کے لئے روزانہ غسل، تازہ ہوا میں سانس لینا اور روزانہ ورزش کرنا بہت ضروری ہے ، طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اکثر چہروں پر خوراک کی کمی یا عدم توجہ کے باعث داغ دھبے نمودار ہو جاتے ہیں۔ جس کے لئے آپ کو اپنی خوراک بہتر بنانی پڑے گی۔ خیال رہے کہ موسموں کے تغیرات بھی انسانی جلد کو متاثر کرتے ہیں جن کے نتائج چہرے پر چھائیوں اور کیل مہاسوں کی صورت میں ظاہر ہوتے ہیں۔ ماہرین صحت کے مطابق اپنی شکایت کی صحیح وجہ معلوم کرنے کے لیے آپ کو فوری طور پر کسی ڈاکٹر سے مشورہ کرنا چاہئے تاکہ آپ کا مکمل جسمانی معائنہ کیا جا سکے اور امید ہے کہ اس سے بہتر مدد ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان

وزیر اعظم پاکستان نے ایران کے ساتھ اقتصادی تعلقات کی مضبوطی پر زور دیا

پاک صحافت اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے ساتھ ملاقات میں پاکستان کے قائم مقام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے