پیپلزپارٹی

پیپلزپارٹی پارلیمانی بورڈ نے بلاول بھٹو کو ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے تجاویز دیدیں

کراچی (پاک صحافت) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کو پارلیمانی بورڈ نے ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے تجاویز دیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی سربراہی میں بلاول ہاؤس میں سندھ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا۔ پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور بھی سندھ پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں موجود تھیں۔ چیئرمین بلاول بھٹو کو 27 دسمبر کو ہونے والے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے یوم شہادت کے پروگرام کے انعقاد اور انتظامات کے حوالے سے بھی تجاویز دی گئیں۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں ہونے والے سندھ پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو، جنرل سیکریٹری وقار مہدی اور سیکریٹری اطلاعات عاجز دھامرا، سید مراد علی شاہ، ناصر شاہ، سعید غنی، قادر پٹیل اور مکیش کمار چاولہ موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے