اسحاق ڈار

اسحاق ڈار کا ملک میں چینی مہنگی ہونے پر ردعمل

لاہور (پاک صحافت) سابق وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ملک میں چینی مہنگی ہونے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں چینی وافر مقدار میں موجود ہے، چینی کا مہنگا ہونا بےایمان کاروباری طریقوں اور ناقص گورننس کا عکاس ہے۔

تٖفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار نے جاری بیان میں کہا کہ ملک میں 23 لاکھ میٹرک ٹن چینی موجود ہےجبکہ نیا کرشنگ سیزن16 نومبر سے شروع ہوگا، جس کے آغاز میں 10 لاکھ میٹرک ٹن چینی اور مل جائے گی۔ سابق وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم حکومت نے ڈھائی لاکھ میٹرک ٹن چینی ایکسپورٹ کرنے کی جو اجازت دی تھی، اُس سے 125ملین ڈالرز کا فارن ایکسچینج ملا۔

واضح رہے کہ اُن کا کہنا تھا کہ ملک میں چینی کے ذخائر سے متعلق فالس الارم کی کوئی ضرورت نہیں، چینی کی قیمت میں اضافہ ذخائر کی پوزیشن کی عکاسی نہیں کرتا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ چینی وافر مقدار میں موجود ہے، ملک میں چینی کی ماہانہ کھپت 5 لاکھ میٹرک ٹن سے کچھ زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے