خواجہ آصف

پی ٹی آئی حکومت کو آئینی طریقے سے ہٹایا گیا، اکثریت ایوان میں موجود ہے۔ خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان کی حکومت کو آئینی اور قانونی طریقے سے ہٹایا گیا جبکہ اب بھی ارکان کی اکثریت ایوان میں موجود ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی ممالک کو کشمیر یا فلسطین میں مظالم کیوں نظر نہیں آتے، کینیڈا میں اسلاموفوبیا کے سب سے زیادہ واقعات ہوتے ہیں، سابق حکومت نے ناصرف ملک کے اندر لوگوں کو تقسیم کیا بلکہ اورسیز پاکستانیوں کو بھی تقسیم کیا۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے ملک کے تمام اداروں کو مخالفین کے خلاف استعمال کیا، اتنا بہادر ہے کہ ضمانت ملنے تک کے پی کے سے باہر نہیں نکلا، ہم نے کسی مخالفین کے خلاف قومی اداروں کو استعمال نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ عدالتوں میں آج بھی پیش ہورہے ہیں، عمران خان کی آج بھی ویڈیو لنک پرعدالتوں میں جرح ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے