جاوید لطیف

عمران خان کو اسلامی تعلیمات کا مذاق اڑانے نہیں دیں گے۔ جاوید لطیف

اسلام آباد (پاک صحافت) جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ عمران خان قرآنی آیات کا من پسند اور غلط ترجمہ کرنا بند کرے، عمران خان کو اسلامی تعلیمات کا مذاق اڑانے نہیں دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس پاکستان میں پلاننگ سے فساد کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ہر ادارے پر حملے کی کوشش کی جارہی ہے اور مذہب کو بھی نہیں بخشا جا رہا ہے، عمران خان کہتے ہیں اداروں میں میر جعفر اور میر صادق ہیں، وہ پاکستان کو سری لنکا بنانے کے لیے آئی ایم ایف کو خط لکھتے ہیں۔

جاوید لطیف کا مزید کہنا تھا کہ امریکی سفیر رات کے اندھیرے میں عمران سے ملتی ہیں اور عمران اداروں کے خلاف سخت موقف کے سامنے آجاتے ہیں۔ عمران کہتے ہیں ایکس وائی کا فون آئے تو اس کو واپس اسی طرح دھمکی دو، پہلے نام تو بتاؤ، اگر ہمیں کال آتی تھی تو ہم تو نام سامنے لے آتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ خود اعتراف کرتے ہیں ایجنسیاں میرے دور میں بل پاس کرواتی تھیں اب کہتے ہیں اپنے بل بوتے پر آیا ہوں۔ عمران اینٹی کرپشن کا ڈی جی اس لیے تبدیل کرتے ہیں کہ وہ آپ کے ذاتی انتقام میں حصہ دار نہیں بنتا، آپ علماء بورڈ کے علماء کو اس لیے ہٹا دیتے ہو کہ مخالفین کے خلاف فتوے دو۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے