حمزہ شہباز

ڈسکہ کی عوام نے عمران خان کو مسترد کردیا۔ حمزہ شہباز

لاہور (پاک صحافت) حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ ڈسکہ کی عوام نے عمران خان کو مسترد کرتے ہوئے اپنے حقیقی لیڈر میاں محمد نواز شریف کو ووٹ دے کر کامیاب کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے نائب صدر اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ڈسکہ کی عوام نے چوروں اور لٹیروں کو مسترد کرکے اپنے حقیقی لیڈر کو ووٹ دے کر کامیاب کیا ہے۔ عوام نے عمران خان سے آٹا، چینی، بجلی، گیس، دوائی اور ووٹ چوری کا بدلہ لیا ہے۔

حمزہ شہباز کا مزید کہنا ہے کہ ڈسکہ کی عوام نے نواز شریف اور شہباز شریف کی خدمت اور حب الوطنی پر مہر لگائی ہے۔ عوام نے ن لیگ کو کامیاب کروا کر اعلان کیا ہے کہ سلیکٹڈ نیازی گھر جاو۔ پاکستان میں ووٹ چوروں، پریذائیڈنگ افسران کے اغواکاروں کی کوئی جگہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈسکہ کے عوام کی لائی تبدیلی پورے پاکستان میں تبدیلی کا ذریعہ بنے گی۔

یہ بھی پڑھیں

دہشتگرد

11 انتہائی مطلوب دہشتگردوں کے سروں کی مجموعی قیمت 1 کروڑ 31 لاکھ مقرر

پشاور (پاک صحافت) خیبرپختونخوا میں سی ٹی ڈی نے حالیہ حملوں میں ملوث 11 انتہائی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے