بلاول بھٹو

عوام کا مطالبہ ہے کہ ہم ان کو عمران نیازی سے نجات دلائیں۔ بلاول بھٹو

اسلام آباد (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ عوام کا مطالبہ ہے کہ ہم ان کو عمران نیازی اور پی ٹی آئی سے نجات دلائیں، عوام اب مزید ظلم برداشت نہیں کرسکتے ہیں۔ مسائل کا حل موجودہ حکومت کا خاتمہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے پارلیمنٹ سے زبردستی ایک بجٹ منظور کروایا، پیپلزپارٹی نے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر اجتجاج کیا۔ انہوں نے کہا کہ منی بجٹ کی منظوری کے وقت کئے جانے والے وعدے پورے نہیں کیے، منی بجٹ کے نتیجے میں مہنگائی کا اثر عوام پر پڑے گا، پیپلزپارٹی 27 فروری کو کراچی سے نکلے گی۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ ہم جمہوری لوگ ہیں اور جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں، پہلے دن سے عدم اعتماد لانے کا مطالبہ تھا کہ جمہوری طریقے سے ان کو نکالا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک عدلیہ اور عوام کا جوابدہ نہیں ہوگا اور آئی ایم ایف کے کہنے پر چلے گا، اسٹیٹ بینک کی غلامی کے بل سے حکومت نے ہماری معیشت پر اور آزادی پر حملہ کیا ہے، آئین و قانون میں صدارتی ایمرجنسی کی گنجائش نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے