پارلیمنٹ

ارکان قومی اسمبلی کا پارلیمنٹ ریکارڈ سپریم کورٹ کو فراہم کرنے سے انکار

اسلام آباد (پاک صحافت) قومی اسمبلی کے ارکان نے ایک بار پھر اسپیکر پر زور دیا ہے کہ پارلیمنٹ کا ریکارڈ سپریم کورٹ کو فراہم کرنے سے انکار کردیا جائے۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت ہوا جس میں سپریم کورٹ کے ججز کے معاملے پر گرما گرم بحث جاری رہی۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس سے خطاب میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے کہا کہ دو آئینی ادارے آمنے سامنے آچکے ہیں، جسٹس منیر سے لے کر آج تک آئین کے ساتھ کیا کچھ ہوتا رہا ہے، ہم تاریخ کے دوراہے پر کھڑے ہیں عدالت کے ساتھ ہیں لیکن دائرہ اختیار کی خلاف ورزی کے خلاف ہیں۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سپریم کورٹ نے ریکارڈ مانگا ہے اور ہم نے انکار کردیا، ہاؤس کا ریکارڈ اس ایوان کی پراپرٹی ہے ایوان سے پوچھے بغیر ریکارڈ نہیں دیا جاسکتا، اس معاملے پر پورے ایوان کی کمیٹی بنائی جائے جس کے سامنے چیف جسٹس کو بلایا جائے۔ وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر بولے کل سے بحث چل رہی ہے کہ کون بالادست ہے، ہر ادارے کا کردار آئین میں درج ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے