فواد چوہدری

رانا ثناءاللہ کیخلاف ہیروئن برآمدگی کا کیس بے بنیاد اور غلط تھا۔ فواد چوہدری کا اعتراف

اسلام آباد (پاک صحافت) فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ رانا ثناءاللہ کے خلاف ہیروئن برآمدگی کا جو کیس بنایا گیا تھا وہ سراسر بے بنیاد اور غلط تھا، یہ کیس پی ٹی آئی نے نہیں بنایا تھا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اطلاعات اور پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ رانا ثنا اللہ کے خلاف ہیروئن برآمدگی کا کیس تحریک انصاف نے نہیں بنایا۔ بنی گالہ کا تو اس کیس سے کوئی تعلق ہی نہیں ہے۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ رانا ثناءاللہ کے خلاف یہ جھوٹا کیس کس نے بنایا تھا یہ رانا ثناءاللہ سے پوچھیں، وہ کھلی باتیں اسمبلی میں کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب یہ کیس اس وقت کابینہ میں آیا تو میں نے تو اس وقت بھی متعلقہ لوگوں سے یہی کہا تھا کہ یہ کیس غلط ہے جس پر وہ اجلاس چھوڑ کر چلے گئے تھے۔ جب میں نے متعلقہ حکام سے رانا ثناءاللہ کیس سے متعلق سوالات کیے تو اسی وقت اندازہ ہو گیا تھا کہ یہ کیس فضول ہے، ایسا کیس کبھی بھی نہیں بننا چاہیے تھا۔

یہ بھی پڑھیں

مصدق ملک

جب دہشتگردوں کو واپس لاکر آباد کرنا شروع کردیں تو ریاست کیساتھ جو ہونا ہے وہ ہورہا۔ مصدق ملک

اسلام آباد (پاک صحافت) مصدق ملک کا کہنا ہے کہ جب دہشتگردوں کو واپس لاکر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے