رانا ثناءاللہ

ارشد شریف کیس میں کینیا کی حکومت سے رابطے میں ہیں۔ وزیر داخلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ارشد شریف کیس میں کینیا کی حکومت سے رابطے میں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کینیا میں صحافی ارشد شریف کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت بھی کیا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ کینیا میں ارشد شریف کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔

وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا ہے کہ ہم اس واقعے کے بارے میں حقائق جاننے کے لیے کینیا کی حکومت سے رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیروبی میں پاکستانی سفارت خانہ ارشد شریف کے معاملے میں مکمل تعاون فراہم کررہا ہے۔ ہم ارشد شریف کے غمزدہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا اعلان کردیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے