مریم نواز

سابق وزیر اعظم کے حق میں تیسری بڑی گواہی خود عدلیہ کے اندر سے آئی، مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحب زادی مریم نواز نے اپنے والد کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے والد سابق وزیر اعظم نواز شریف کے حق میں تیسری بڑی گواہی خود عدلیہ ک اندر سے آئی۔ مریم نواز نے کہا کہ جو جھوٹا تھا وہ فرار ہوگیا، آج نواز شریف کے حق میں تیسری بڑی گواہی عدلیہ کے اندر سے سامنے آئی ہے، امید تھی ایک دن سچ سامنے آئے گا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا ایم شمیم کے انکشافات پر تبصرہ کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار  پر شدید تنقیدکی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ رانا شمیم کے انکشافات پر سب سے پہلا نوٹس سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو جانا چاہیے تھا، بیان حلفی آتا ہے تو اس پر جواب بھی بیان حلفی میں ہی آنا چاہیے۔

واضح رہے کہ مریم نواز نے مزید کہا ہمیں یقین تھا کہ ظالم کی پکڑ بہت سخت ہوتی ہے لیکن ظالم اتنی جلدی شکنجے میں آئے گا اس کا اندازہ میاں صاحب سمیت مجھے بھی نہیں تھا۔ یاد رہے کہ رہے کہ  جی بی کے سابق چیف جج رانا شمیم نے اپنے مصدقہ حلف نامے میں کہا تھا کہ وہ گواہ ہیں جب ثاقب نثار نے ہائی کورٹ کے ایک جج کو حکم دیا تھا کہ 2018 کے عام انتخابات سے قبل نواز شریف اور مریم نواز کو ضمانت پر رہا نہ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے