شہباز شریف

ارشد شریف کی موت کی خبر نے مجھے افسردہ کر دیا۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ارشد شریف کی موت کی خبر نے مجھے افسردہ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معروف صحافی ارشد شریف کے قتل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ ارشد شریف کی موت کی خبر نے مجھے افسردہ کر دیا ہے، اللہ انہیں جنت میں جگہ عطا فرمائے، میری دعائیں غم زدہ فیملی کے ساتھ ہیں۔

اس سے قبل ارشد شریف کی اہلیہ نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں نے آج ایک دوست، شوہر اور اپنا پسندیدہ صحافی کھو دیا ہے، پولیس کے مطابق انہیں کینیا میں گولی مار کر قتل کیا گیا، ہماری پرائیویسی کا خیال رکھا جائے اور بریکنگ کے نام پر ہماری فیملی کی تصاویر، ذاتی تفصیلات اور ہسپتال میں لی گئی تصاویر کو نشر نہ کیا جائے، ہمیں اپنی دعاﺅں میں یاد رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان پیپلزپارٹی نے سینیٹر شیری رحمن کو سینیٹ میں پارلیمانی لیڈرنامزد کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی نے سینیٹر شیری رحمن کو سینیٹ میں پارلیمانی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے