اراکین رویت ہلال کمیٹی

اراکین رویت ہلال کمیٹی کیجانب سے قوم کو ایک روزے کی قضا کرنے کی ہدایت

کراچی (پاک صحافت) اراکین رویت ہلال کمیٹی نے آج نماز عید کے بعد پوری قوم کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایک روزے کی قضا کرلیں۔ کیونکہ اس بات کا احتمال ہے کہ اول شوال جمعہ المبارک کو ہو۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سابق چیئرمین مفتی منیب الرحمن اور رکن مفتی راغب نعیمی نے ہدایت کی ہے کہ جمعہ کو چھوڑ کر ایک روزے اور اعتکاف کی قضا کرلی جائے۔ ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی منیب کا کہنا تھاکہ تمام افراد ایک قضا روزہ رکھیں اور جو افراد اعتکاف سے اٹھے ہیں وہ ایک روز کا اعتکاف کریں۔

دوسری جانب مفتی راغب نعیمی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مفتی الیاس اور مفتی منیب سمیت دیگر علماء کا ماننا ہے کہ عید کروانے کی ذمہ داری حکومت پرہوتی ہے لہٰذا شرعی طور پر جمعہ کو چھوڑ کر ایک روزے کی قضا کرلی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے