بارش

حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصان کا تعین کرنے کیلئے کمیٹی قائم

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک بھر میں حالیہ ہونے والے شدید بارشوں اور ان کے نتیجے میں آنے والے سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا تعین کرنے کے لئے کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت حالیہ بارشوں اورسیلاب سے متعلق اجلاس ہوا جس میں بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم نے بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں نقصان کے تعین کیلئے وفاقی وزرا کی کمیٹی بنادی جو آئندہ 4 دن کے اندر تمام متاثرہ علاقوں کا دورہ کرے گی۔

وزیراعظم نے حکام کو ہدایت کی کہ متاثرین اور زخمیوں کی امداد کو 50 ہزار سے بڑھا کر2 لاکھ تک کیا جائے، کچے پکے مکانات کی کیٹیگری ختم کرکے تمام متاثرہ مکانات کے لیے ایک جیسی امداد فراہم کی جائے، جزوی متاثرہ مکانات کی امداد 25 ہزار سے بڑھا کر ڈھائی لاکھ کی جائے جبکہ مکمل طور پر متاثرہ گھروں کے لیے امداد 50 ہزار سے بڑھا کر 5 لاکھ کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے