عیدالاضحی

آج ملک بھر میں عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے

اسلام آباد (پاک صحافت) آج ملک بھر میں عید الفطر مذہبی عقیدت و احرام کے ساتھ منائی جارہی ہے۔  خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے عالمی وبا کورونا کے باعث عوام کو عید پر زیادہ میل جول اور رش والے مقامات پر جانے سے اجتناب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، تاہم مختلف شہروں میں کورونا ایس او پیز کو نذرانداز کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عیدالفطر کے موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، کراچی، لاہور، کوئٹہ، پشاور، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان سمیت دیگر شہروں میں کورونا ایس او پیز کے ساتھ نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوئے جہاں پاکستان کی خوشحالی اور دنیا سے کورونا وبا کے خاتمے کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

واضح رہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کے باعث کھلے مقامات پر نماز عید کی ادائیگی میں لوگوں کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑا جبکہ سرگودھا، جھنگ اور چیچہ وطنی سمیت دیگر شہروں میں بھی بارش کے بعد ٹھنڈی ہواوں سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں

الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا اشارہ دیدیا

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے