کورونا وائرس

کورونا وائرس سے مزید 126 اموات، 3265 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک میں کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ نئے کیسز بھی سامنے آرہے ہیں، تاہم کورونا کی لہر میں کافی حد تک کمی آچکی ہے، این سے او سی کے مطابق کورونا کی تیسری لہر پر بھی قابو پایا جاچکا ہے۔ این سی او سی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 126 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے باعث مزید 126 افراد جان کی بازی ہارگئے جس کے بعد اموات کی کل تعداد 19336 ہوگئی جب کہ 3265 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، ملک میں فعال کورونا کیسز کی تعداد 75 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 8.35 فیصد رہی۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے