احسن اقبال

احسن اقبال نے پی پی چیئرین بلاول بھٹو کو بچہ قرار دے دیا

نارووال (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے جنرل سیکریٹری احسن اقبال نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بچہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو عمر میں ان کے بڑے بیٹے سے بھی چھوٹے ہیں اس لیے وہ بچوں کی بات کا برا نہیں مانتے کیونکہ بچوں کو بہت کچھ سیکھنا ہوتا ہے، بچوں کی بات درگزر کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے پی پی چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بچوں کی بات کا برا نہیں مانتے۔ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ بچوں کو بہت کچھ سیکھنا ہوتا ہے، اس لئے بچوں کی بات درگزر کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ ن لیگی رہنما احسن اقبال نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ بلاول بھٹو پر ’کاغذی وصیت‘ کا حملہ پی ٹی آئی والے کرتے ہیں، پتا نہیں انہیں مجھ پر کاغذی وار کرنے کی ضرورت کیوں محسوس ہوئی؟ دوسری جانب پیپلزپارٹی کی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر پلوشہ خان نے احسن اقبال کو جواب دیتے ہوئے  کہا کہ بلاول کی تقریرمیں رخنہ ڈال کراحسن اقبال کس ایجنڈے پرکام کررہے تھے، عمر کے لحاظ سے عقل آتی تو آج حالات مختلف ہوتے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے