خواجہ سعد رفیق

عمران خان اپنی ضمانت کرا رہے ہیں اور ساتھیوں کو جیل بھیج رہے ہیں، سعد رفیق

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان اپنی ضمانت کرا رہے ہیں اور ساتھیوں کو جیل بھیج رہے ہیں۔ جنہیں وہ گالیاں دیتے ہیں ضرورت پڑنے پر انہیں سینے سے لگاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پرویز الہٰی صاحب اور عمران خان کو مبارک باد دیتے ہیں، پرویز الہٰی کو برے برے لقب بھی عمران خان نے دیے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی بیسیوں پیشیاں بھگت چکے ہیں، ایک پیشی میں ٹریفک میں پھنس گئے تو ان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری ہو گئے۔ ان کا کہنا ہے کہ آفتاب سطان ایک دیانت دار آدمی ہیں، سیاسی انتقام ختم ہونا چاہیے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ تو ابھی کچھ ہوا ہی نہیں، ہماری پوری جماعت کو جیلوں میں ڈالا گیا مگر ہم نے چیخیں نہیں ماریں۔

واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ کسی کو غلط پکڑے جانے کی حمایت نہیں کریں گے، تاہم سب سے پہلے لیڈر کو جیل جانا چاہیے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ نواز شریف اس بھگوڑےکی طرح نہیں، لمبی جیل کاٹ کر گئے، ریاست کے خلاف کھیل کھیلنے والوں کے ساتھ قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما و وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمران خان پر کسی کا اعتبار نہیں، سب جانتے ہیں کہ انہیں جب موقع ملے گا یہ گند کریں گے۔

 

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے