آئی فون 13

آئی فون 13 میں بڑی بیٹری سمیت 25 واٹ چارجنگ سپورٹ کا امکان

کیلیفورنیا  (پاک صحافت) آئی فون 13 کے حوالے سے افواہوں کا سلسلہ جاری ہے اور ایک نئی رپورٹ کے مطابق آئی فون 13 سیریز میں پہلی بار ایپل کی جانب سے 25 واٹ چارجنگ سپورٹ فراہم کی جائے گی۔ میک ریومرز کی رپورٹ کے مطابق آئی فون 12 میں صرف 20 واٹ چارجنگ سپورٹ موجود ہے جبکہ آئی فون 13 سیریز میں 25 واٹ سپورٹ ہوگی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ایپل کی جانب سے 25 واٹ چارجر فون کے ساتھ دیئے ہی نہیں جائیں گے بالکل آئی فون 12 کی طرح، جن کے ڈبوں میں چارجر نہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایپل کی جانب سے 25 واٹ چارجر الگ سے فروخت کیے جائیں گے جس کی قیمت 19 ڈالرز تک ہوسکتی ہے۔ ویسے تو 20 واٹ سے بڑھا کر 25 واٹ چارجنگ سپورٹ کچھ زیادہ نمایاں نہیں مگر پھر بھی خوش آئند ضرور ہے، کیونکہ توقع کی جاری ہے آئی فون 13 سیریز میں زیادہ بڑی بیٹریز دی جائیں گی۔ 2020 کے آئی فونز کے مقابلے میں اس سال کی ڈیوائسز یعنی آئی فون منی میں 2406 ایم اے ایچ، آئی فون 13 اور 13 پرو میں 3095 جبکہ آئی فون 13 پرو میکس میں 4352 ایم اے ایچ بیٹری ہوگی۔

واضح رہے کہ آئی فون 12 منی میں 2227 ایم اے ایچ، آئی فون 12 اور 12 پرو میں 2815 ایم اے ایچ جبکہ 12 پرو میکس میں 3687 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی تھی۔ یعنی آئی فون 13 پرو میکس کی بیٹری سابقہ ماڈل سے 18 فیصد زیادہ بڑی ہوگی جبکہ آئی فون 13 اور 13 پرو کی لگ بھگ 10 فیصد اور آئی فون 13 منی کی 8 فیصد بڑی بیٹری ہوگی۔ دیگر لیکس کے مطابق 2021 میں بھی 4 نئے آئی فونز متعارف ہوں گے ایک 5.4 انچ کا آئی فون 13 منی، 6.1 انچ کا آئی فون 13، 6.1 انچ کا آئی فون 1 پرو اور 6.7 انچ کا آئی فون 13 پرو میکس۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کے آئی فون صارفین کیلئے اب پاس ورڈ کے بغیر لاگ ان ہونا ممکن

(پاک صحافت) واٹس ایپ نے اکتوبر 2023 میں اینڈرائیڈ صارفین کے لیے پاس کیز کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے