وزیراعظم شہباز شریف

اب قرض نہیں سرمایہ کاری کی بات کروں گا۔ وزیراعظم شہبازشریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اب قرض نہیں بلکہ سرمایہ کاری کی بات کروں گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 16 ماہ میں ہماری کارکردگی پوری قوم نے دیکھی۔ ہم قوم کی خدمت کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔ 8 فروری کے الیکشن میں قوم نے منقسم مینڈیٹ دیا، 8 فروری کو مختلف جماعتوں کو مینڈیٹ ملا، سب کا احترام کرنا ہوگا۔ ہماری گزشتہ حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچالیا تھا، ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا تو اس کے بعد معاملات زیادہ خراب نہیں ہوئے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن حکومت بنانے میں کامیاب نہیں ہوئی تو ظاہر ہے ہمیں یہ ذمہ داری سنبھالنی تھی، رمضان میں وفاقی حکومت نے 12 ارب روپے کا ریلیف پیکیج دیا ہے۔ موبائل یوٹیلیٹی اسٹورز کو بھی دوبارہ فعال کررہے ہیں، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں بھی اضافی رقم دی جارہی ہے۔ سب سے بڑا چیلنج اس وقت مہنگائی ہے، مہنگائی کو کم کرنا ہمارا پہلا امتحان ہے۔

انہوں نے کہا کہ اشیاء کی قیمتوں میں کوئی خرابی برداشت نہیں کریں گے، کوشش ہے کہ صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر مہنگائی کنٹرول کریں۔ مٹھی بھر اشرافیہ 90 فیصد وسائل پر قابض ہیں، کیا جواز ہے کہ غریب مہنگائی میں پسے اور اشرافیہ کو سبسڈی ملے۔ بجلی کی مد میں سالانہ 500 ارب روپے چوری ہوتی ہے اس میں غریب آدمی کا کیا قصور ہے؟ گیس بجلی کا گردشی قرض پانچ ہزار ارب روپے ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے