سندھ اسمبلی

سندھ اسمبلی میں مجوزہ پی ایم ڈی اے قانون کے خلاف قرار داد پیش،کثرتِ رائے سے منظور

کراچی (پاک صحافت) سندھ اسمبلی کےاجلاس میں مجوزہ پاکستان میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی (پی ایم ڈی اے) قانون کے خلاف قرار داد پیش کی گئی،  ذرائع کے مطابق قرارداد پیش کرتے ہوئے کثرت رائے سے منظور بھی کر لی گئی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی اپوزیشن کی تمام جماعتیں پی ایم ڈی اے قانون کو کالا قانون قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کر دیا جا چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے پی ایم ڈی اے قانون کے خلاف قرار داد پیش کی،  اس موقع پر سعید غنی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  صحافیوں کو سچ بولنے پر اغوا اور تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بدترین آمرانہ دور میں بھی پارلیمنٹ کی پریس گیلری کو تالے نہیں لگے، میڈیا ڈسٹرکشن اتھارٹی بنائی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ صوبائی وزیر اطلاعات سندھ نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ جو ادارے آئین کے تحت آزادی سے کام کر رہے ہیں ان پر قدغن لگانے کی کوشش کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران مجوزہ پی ایم ڈی اے قانون کے خلاف سعید غنی کی پیش کی گئی قرار داد کثرتِ رائے سے منظور کر لی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے