کورونا وائرس

کورونا مزید 58 جانیں نگل گیا، 1262 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، سرکاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  کورونا وائرس مزید 58 افراد کی جانیں نگل گیا۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ  24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 37 ہزار 115 افراد کے کورونا ٹیسٹ ہوئے جن میں سے 1 ہزار 262 افراد میں مہلک وبا کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔ سرکاری پورٹل کے مطابق مک میں کورونا وائرس مثبت آنے کی شرح 3 اعشاریہ 4 فیصد رہی۔

تفصیلات کے مطابق  ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 12276 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 5 لاکھ 61325 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 25649 ہے۔ اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 5536 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 23700 ہو گئی ہے۔ خیال رہے کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق صوبہ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 253090 ہوگئی ہے جب کہ 4199 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 163367ہے اور 5026 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 18924 اور ہلاکتیں 198 ہو چکی ہیں۔خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 69386 اور 1986 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں 9408 افراد وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں اور 281 افراد انتقال کر گئے۔ اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4937 اور 102 افراد انتقال کر چکے ہیں۔ سرکاری پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 42513 ہے اور اب تک 484 مریض انتقال کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے