سعید غنی

اب عمران خان کو دنیا کی کوئی طاقت نہیں بچا سکتی ہے، سعید غنی

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر اور  صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی  کا کہنا ہے کہ اب عمران خان کو دنیا کی کوئی طاقت نہیں بچا سکتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر رانا ثناء اللہ وزیر داخلہ بنا تو عمران کا پورا ٹبر جیل میں ہوگا، سب سے بڑا چور یہ خود ہے، عمران خان فارغ ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے  عوام سے خطاب میں کہا کہ کل 35 سے 40 عمران کے شیرو سندھ ہاؤس کی طرف آئے، وہ شیرو کی طرح حرکتیں کرتے رہے، پھر دوبارہ دو ایم این اے کی قیادت میں دوبارہ شیرو آئے، عمران خان لاشیں گرانا چاہتا تھا،  تاہم  وہاں سندھ پولیس نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔ پولیس نے کس کے کہنے پر دونوں ایم این اے کو چھوڑا ہے؟ عمران خان اور شیخ رشید کا نام اس ایف آئی آر میں ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ سعید غنی نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کو پاگل پن کے دورے پڑ رہے تھے، عمران کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، اب اس کو پتا چلا کہ آصف علی زرداری کیا ہے، اب کہتا ہے کہ آصف علی زرداری میری بندوق کی نشست پر ہے۔ عمران خان مک گیا ہے، جو آخری دس بارہ دن رہ گئے ہیں، اس میں انسانوں کی طرح برتاؤ کرو، ہمیں بھی جذبات آتے ہیں کہیں ہم  بھی بعد میں  اپنے چیئرمین کی بات بھی نہ سنیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے