سیکیورٹی فورسز

میران شاہ میں خودکش دھماکا، پاک فوج کے حوالدار سمیت 2 افراد شہید

شمالی وزیرستان (پاک صحافت) شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں خودکش دھماکا ہوا ہے جس کی زد میں آ کر پاک فوج کے جوان اور شہری سمیت 2 افراد شہید ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خودکش دھماکے میں حوالدار محمد امیر شہید ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ خودکش دھماکے کے نتیجے میں ایک شہری بھی شہید ہوا ہے جبکہ 9 افرادزخمی ہوئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کا مزید کہنا ہے کہ شہید حوالدار محمد امیر کی عمر30 سال تھی جن کا تعلق میانوالی سے تھا۔

واضح رہے کہ آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ خود کش دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے متاثرہ علاقے کا محاصرہ کر لیا ہے۔ خیال رہے کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فرحان خان کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال میرانشاہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف کامران ٹیسوری

گورنر سندھ کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات، دورے پر اظہار تشکر

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے وزیراعظم شہباز شریف سے گورنر ہاﺅس کراچی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے