ذوالفقار بدر

مارچ میں ہی تبدیلی کا جنازہ اٹھے گا بصورت دیگر دمادم مست قلندر ہوگا، ذوالفقار علی بدر

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے  چیئرمین بلاول بھٹو زردار ی کے ترجمان ذوالفقار علی بدر نے کہا ہے کہ عمران خان کو اپریل فول نہیں منانے دیں گے، مارچ میں ہی تبدیلی کا جنازہ اٹھے گا بصورت دیگر دمادم مست قلندر ہوگا۔ ان کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد ایک جمہوری و آئینی حق ہے، کسی بھی چیز کی آڑ لے کر ہم سے دستوری حق نہیں چھینا جاسکتا۔

تفصیلات کے مطابق ذوالفقار علی بدر نے جاری بیان میں کہا کہ اگر عمران خان نے خود کو بچانے کے لئے او آئی سی کانفرنس کی آڑ لی تو یہ تنظیم تعاون اسلامی کے مقاصد کا بھی غلط استعمال ہوگا۔ ذوالفقار علی بدر نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری او آئی سی کے خلاف نہیں بلکہ او آئی سی کی آڑ میں تحریک عدم اعتماد سے حکومت کے فرار کے خلاف ہیں۔

واضح رہےکہ بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان نے جاری بیان میں مزید کہا کہ عمران خان اسپیکر قومی اسمبلی سے ساز باز کرکے او آئی سی کانفرنس کی آڑ میں تحریک عدم اعتماد کے معاملے کو اپریل تک ٹالنا چاہتے ہیں۔  اسپیکر قومی اسمبلی نے اگر او آئی سی اجلاس کی آڑ میں عدم اعتماد کی تحریک کو التوا کا شکار کیا تو ردعمل تو آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں

جنرل عاصم منیر

آرمی چیف سے باکسر عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپئن شاہ زیب کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے باکسر عامر خان اور شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے