خواجہ سعد رفیق

حکومت اکثریت کھو چکی ہے، سپریم کورٹ کی توہین نہ کریں، سعد رفیق

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ اس ملک کو ملک رہنے دیں جنگل نہ بنائیں، ہم پاکستان بنانے والوں کی اولادیں ہیں، کسی سازش کا حصہ نہیں ہیں۔ہماری ٹیم نے وفاقی وزراء اور اسپیکر کے ساتھ پوری رات مذاکرات کیے، اسپیکر نے آج ووٹنگ کرانے کا وعدہ کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم آپ کو توہین عدالت سے بچانا چاہتے ہیں، افطار کے بعد ووٹنگ کرانے کا وعدہ کیا گیا، حکومت اکثریت کھو چکی ہے، سپریم کورٹ کی توہین نہ کریں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اس سے قبل چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ اپنی اکثریت کھونے کے بعد انہیں سازش کا خیال آیا، اگر امریکا میں7 مارچ ہے تو پاکستان میں8 مارچ ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ سازش 7 یا8 مارچ سے پہلے ہورہی تھی تواسی وقت بولنا چاہیے تھا، یہ لوگ خان صاحب کے نہیں اپنے بارے میں سوچ رہے ہیں، عدالت کا حکم مانیں پہلے ووٹنگ کرائیں۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

عظمی بخاری کا علی امین گنڈاپور کو اڈیالہ جیل شفٹ ہونے کا مشورہ

لاہور (پاک صحافت) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے