افغان تارکین

اب تک 2 لاکھ 3 ہزار 639 غیر قانونی افغان اپنے ملک جا چکے

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کا مختلف طریقوں سے وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک 2 لاکھ 3 ہزار639 غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی ہو چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق روزانہ ہزاروں غیر رجسٹرڈ افغان شہری بذریعہ طورخم اور چمن بارڈر اپنے وطن واپس جا رہے ہیں۔ خیبر پختون خوا اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں غیر قانونی غیر ملکی افراد کے لیے ٹرانزٹ کیمپس قائم کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز 5085 غیر قانونی افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے، 5085 افغان شہریوں میں 1475 مرد، 420 خواتین اور 2190 بچے شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے